ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات-مصر-بحرین کا سربراہی اجلاس میں علاقائی مسائل پر غور

جمعرات 27/1/2022

ابوظہبی میں آج ایک سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر،  بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرکت کی ۔

چاروں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور عرب خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کے علاوہ مشترکہ تشویش کے مسائل پر تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ابوظہبی کے قصر الوطن میں منعقدہ اپنے سربراہی اجلاس کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات اور تنصیبات پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں اور حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کا جائزہ لیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد ملیشیا کے حملوں کا تسلسل علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے-

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ملیشیاؤں اور ان کے حامی دہشت گرد قوتوں کے خلاف متحد اور مضبوط موقف اختیار کرے۔

بحرین کے بادشاہ اور مصری صدر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امارات کی جانب سے اسکی اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

سربراہی اجلاس نے مشترکہ تشویش کے مختلف مسائل پر رابطہ کاری اور مشاورت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان مسائل کے حوالے سے مشترکہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹول ٹپ