ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اورچینی وزیر خارجہ نےفون پردونوں ممالک کےدرمیان دوستی اورتزویراتی شراکت داری کےتعلقات پرتبادلہ خیال کیا

جمعرات 13/1/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیربرائےامورخارجہ اوربین الاقوامی تعاون نےچین کےسٹیٹ کونسلراوروزیرخارجہ وانگ یی کےساتھ ممتاز دوستی کےتعلقات کو مزید آگےبڑھانےاورتمام شعبوں میں دونوں ممالک کےدرمیان جامع تزویراتی شراکت داری کےامکانات کا جائزہ لیا۔

دوران فون کال، جس میں دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نےعلاقائی اوربین الاقوامی سطح پرتازہ ترین پیش رفت سمیت مشترکہ تشویش کےمتعدد امورپرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نےکوویڈ 19 کی پیشرفت اوراس شعبےمیں دونوں ممالک کےدرمیان جاری تعاون پربھی بات کی جس میں دونوں اطراف نےمختلف سطحوں پروبائی امراض کےاثرات پرقابو پانےکےلیےعالمی کوششوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگرکیا۔

شیخ عبداللہ نےمتحدہ عرب امارات اورچین کےتعلقات کی گہرائی،وسعت اوردونوں دوست ممالک اوران کےعوام کےمشترکہ مفادات کےحصول کےلیےامارات کی خواہش پرزوردیا۔

ٹول ٹپ