ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

' نفیس ' پروگرام سے نئی نسل کی باصلاحیت قومی تعمیر ہوگی : عبداللہ بن زاید

پير 13/9/2021

وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور تعلیم و انسانی وسائل کی کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان کی زیرصدارت کونسل کا ورچوئل اجلاس ہوا – شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ' پراجیکٹس آف دی 50 ' کے دوسرے مرحلے کی پیکج کے اعلان کی مناسبت سے یہ ایونٹ بہت اہم ہے ، حکومت کے اس حوالے سے پروگرام " نفیس " (مقابلہ کرنا) کا مقصد اماراتی شہریوں کو نجی شعبہ میں روزگار فراہمی میں معاونت کرنا ہے جوکہ نئی نسل کو قومی مسابقتی خصوصیات کے مطابق تعمیر کرنے میں معاون ہوگا ، یہ خصوصیات مسابقت ، لچک اور پیشہ ورانہ تجربات میں کثیر جہت پر مبنی ہیں – انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل میں نجی شعبہ شراکت دار رہا ہے ، ملک کی سماجی ترقی میں اسکا بڑا کردار ہے ، نجی شعبہ میں شہریوں کی شرکت کو بڑھانا ، اس شعبہ کی جانب سے ملکی معیشت میں ان کے کردار کو فروغ دلانے کیلئے ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مہارت کی پیداوار اور سائنسی و دانش مندانہ تصورات کو بھی وسعت دینا ہے – انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہم زیادہ بہتر جہت کی ترقی کے ماڈل کو پائیں گے جہاں ملک کے تمام اقتصادی شعبوں میں شہریوں کو کلیدی کردار ہوگا ۔ انہوں نے لیبر مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کی رفتار کو قائم رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جوکہ مستقل بحالی و تربیتی پروگرامز کی تیاری کا متقاضی ہے اور جسے مستقبل کی معیشت کے ترجیحی شعبوں کو مدنظر رکھ کر انجام دیا جانا ہوگا – کونسل اجلاس کے دوران آئیندہ کے 50 سالہ ترقیاتی منصوبہ کے تناظر میں اعلی تعلیم کے شعبہ سے متعلق فریم ورک اور پالیسیز پر غور کیا گیا تاکہ " یو اے ای کانٹینیئل 2071 " کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے ۔ اجلاس نے اعلی تعلیمی شعبہ میں تمام سرکاری و نجی اداروں کے معیار اور بنیادوں سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا ۔ ان میں گورننس ، لائسنسنگ اور ایکریڈیٹیشن پروگرام ، پرفارمنس مینجمنٹ اور انسانی وسائل جیسے کلیدی عناصر شامل تھے – اجلاس کے دوران سکولوں اور جامعات میں طلباء کی واپسی کے منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس محفوظ واپسی کے عمل کو طے شدہ اقدامات ، متعلقہ فریقین کے تعاون و رابطوں اور احتیاط و تحفظ کے اعلی ترین معیار کو مدنظر رکھ کر انجام دیا جارہا ہے – اجلاس کے دیگر شرکاء میں وزیر تعلیم حسین بن ابراھیم الھمادی ، وزیر ثقافت و نوجوانان نورۃ بنت محمد الکعبی ، وزیر مملکت برائے سرکاری تعلیم جمیلہ المھیری ، وزیر انسانی وسائل ، ناصر بن ثانی الھاملی ، وزیر سماجی ترقی حصہ عیسی بوحمید ، وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری ، انٹرپرینورشپ کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بلھول الفلاسی ، وزیر مملکت برائے امور نوجوانان شما بنت سھیل فارس المزروعی ، صدر کے مشیر ثقافت اور جامعہ متحدہ عرب امارات کے چانسلر ذکی انوز نسیبۃ ، وزیر مملکت برائے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز سارا بنت یوسف الامیری اور دیگر اعلی عہدیداروں شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

ٹول ٹپ