ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کیگولڈن جوبلی کےموقع پرانسٹاگرام نےپاسپورٹ ہولڈرزکےلیےاپنی نوعیت کا پہلا فلٹرلانچ کیا

جمعرات 02/12/2021

متحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ ہولڈرزکےلیےسوشل میڈیا دیوانسٹاگرام نےملک کےقیام کے50 سال مکمل ہونے پرجشن کا فلٹرکا آغازکیا ہے۔ وزارت خارجہ اوربین الاقوامی تعاون کےساتھ شراکت میںانسٹراگرام نےمتحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ اورایکسپو پاسپورٹ ہولڈرزکےلیےفلٹرتیارکیا۔ یہ پہلا ملک ہےجس نےسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پریہ فلٹر لگایا ہے۔

صارف فلٹرکواستعمالکرنےکےلیےاپنےپاسپورٹ کورکوکیمرےکی آنکھ کی طرف کریں گے، جس میں رنگین کنفیٹی،پچاس کا ہندسہ گولڈن رنگ میںاورمتحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ شامل ہے۔

انسٹاگرام فلٹرکومتحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی تقریبات سےہم آہنگ کرنےکےلیےبنایا گیا تھا، جس کا باقاعدہ آغاز 2 دسمبرکواس کےقومی دن سےہوگا۔

اس سال اکتوبرمیں پاسپورٹ انڈیکس کےذریعےمتحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ کوعالمی سطح پرسب سےمضبوط قرار دیا گیا تھا ۔ پاسپورٹ انڈیکس ایک انٹرایکٹو آن لائن ٹول ہےجوصارفین کو پاسپورٹ کےبارے میں بصیرت فراہم کرتا ہےجس سےوہ مختلف ممالک کےپاسپورٹ کا موازنہ اوردرجہ بندی کر سکتےہیں۔اس کی.درجہ بندی پاسپورٹ ہولڈرز کےنقل وحرکت اورویزے کےبغیرسفرکی آزادی پرمبنی ہے

عزّت مآب فیصل لطفی یواےای کی وزارت خارجہ اوربین الاقوامی تعاون میں قونصلرامورکےمعاون انڈرسیکرٹری نے کہا: "انسٹراگرام پرمتحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ کا اپنی نوعیت کا پہلا فلٹرہونا اس محنتی قوم کی عکاسی ہےجو عالمی سطح پرٹیکنالوجی اوراختراعی شراکت داروں کےساتھ سخت محنت کر رہی ہے۔"

متحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ کومضبوط بنانےمیں ہماری کوششیں برابری، رواداری اورباہمی احترام کی اقدارپر مبنی ملک کےکثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی تعلقات اورمثبت سفارت کاری کےٹھوس نتائج کی نشاندہی کرتی ہیں۔ مزید برآں، یہ ایک ایسےملک کےطورپرمتحدہ عرب امارات کی پوزیشن کی توثیق کرتا ہےجو معاشرے کےمشترکہ مفادات کوپورا کرتا ہے۔

جب ہم متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کو منا رہے ہیں اورملک کی کامیابیوں، سنگ میل پرغورکرتےہیں، ہم مقامی اوربیرون ملک مقیم اپنےمتحدہ عرب امارات کےشہریوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں کہ وہ فلٹرکا اشتراک کریں، بات چیت کریں اورایک ساتھ مل کرجشن منائیں۔ مزید برآں، قوم اگلی پانچ دہائیوں کے’پچاس کےمنصوبوں‘، قومی تزویراتی منصوبوں کےایک نئےدورکی منتظرہےجوملک کی سیاسی، اقتصادی اورسماجی ترقی کےنئےدورکی راہ ہموارکرے گی ۔

متحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ رکھنےوالےاس لنک کےذریعےدنیا میں کہیں بھی فلٹرتک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: www.instagram.com/ar/997790267749707

ٹول ٹپ