ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید، آئی اے ای اے کےڈائریکٹرجنرل کا تعاون پرتبادلہ خیال

بدھ 15/12/2021

خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کےوزیرعزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نےبین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کےڈائریکٹرجنرل رافیل ماریانو گروسی کا استقبال کیا۔

ملاقات کےدوران، جوایکسپو 2020 دبئی میں منعقد ہوئی، دونوں فریقوں نےمتحدہ عرب امارات اوربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کےدرمیان مضبوط تعلقات پرتبادلہ خیال کیا اوردونوں فریقوں کےدرمیان ممتازتعاون کوسراہا۔

انہوں نےکہا کہ متحدہ عرب امارات اورآئی اے ای اے کےدرمیان تعاون کےنتیجےمیں متحدہ عرب امارات کےپرامن نیوکلیئرانرجی پروگرام کی ترقی ہوئی جوحفاظت، سلامتی اورعدم پھیلاؤ کےاعلیٰ ترین معیارات کو برقراررکھتا ہے۔

دونوں فریقوں نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینےاورمختلف شعبوں میں ممالک کےدرمیان موثراور نتیجہ خیزشراکت داری قائم کرنےمیں ایکسپو 2020 دبئی کےکردارکا جائزہ لیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ نےآئی اے ای اے کےڈائریکٹرجنرل کےدورے کا خیرمقدم کرتےہوئے، تربیت اور قومی صلاحیتوں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کےساتھ اپنے مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینےکےلیےمتحدہ عرب امارات کی خواہش پرزوردیا۔

آئی اے ای اے کےڈائریکٹرجنرل نےبھی متحدہ عرب امارات اوربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعمیری تعاون کی اہمیت پرروشنی ڈالیاورمتحدہ عرب امارات کےپرامن نیوکلیئرانرجی پروگرام کی تعریف کی، جو دوسرے ممالک کےلیےایک رول ماڈل ہے۔

اجلاس میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں متحدہ عرب امارات کےمستقل نمائندے حمد علی الکعبی نےشرکت کی۔

ٹول ٹپ