ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نےایکسپو 2020 دبئی میں آسیان کےسیکرٹری جنرل کا استقبال کیا

بدھ 15/12/2021

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیربرائےخارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون نےایکسپو2020 دبئی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کےسیکرٹری جنرل داتولم جاک ہوئی کا استقبال کیا۔

ملاقات کےدوران دونوں فریقوں نےمتحدہ عرب امارات اورآسیان گروپ کےدرمیان ممتازتعلقات کوسراہا اورمختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینےکےامکانات کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نےمتحدہ عرب امارات اورآسیان گروپ کےدرمیان تعاون کو تقویت دینےمیں ایکسپو 2020 دبئی کےکرداراورتمام شعبوں میں ممالک کےدرمیان بین الاقوامی شراکت اورہم آہنگی کو فروغ دینےمیں اس کی اہمیت کا بھی جائزہ لیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نےآسیان کےسکریٹری جنرل کےدورے کا خیرمقدم کیا، متحدہ عرب امارات اورآسیان ممالک کےدرمیان شاندارتعلقات کی تعریف کی، اورمشترکہ تعاون کومزید فروغ دینے اورمشترکہ مفاد کےکئی اسٹریٹجک شعبوں میں نتیجہ خیز شراکت داری قائم کرنےکی خواہش کو اجاگر کیا۔

ٹول ٹپ