ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے ایکسپو 2020 دبئی میں مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا

بدھ 01/12/2021

خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کےوزیرعزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نےایکسپو 2020 دبئی میں جمہوریہ مشرقی تیمورکی وزیرخارجہ ادلجیزا میگنو کا استقبال کیا۔ ملاقات کےدوران فریقین نےاپنےدوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےشعبوں میں اپنےملکوں کےدرمیان تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ نےمیگنوکےدورے کا خیرمقدم کیا، اوردونوں وزراء نےمتحدہ عرب امارات اورمشرقی تیمورکےدرمیان تعاون کو تقویت دینےمیں ایکسپو 2020 دبئی کےکرداراورتمام شعبوں میں ممالک کےدرمیان بین الاقوامی شراکت داری اورہم آہنگی کوفروغ دینےمیں اس کی اہمیت کےبارے میں بات کی۔

میگنونےشیخ عبداللہ کومتحدہ عرب امارات کےپچاسویں قومی دن کےموقع پرمبارکباد پیش کی اوراس کےنمایاں علاقائی اوربین الاقوامی مقام کوسراہا۔

ٹول ٹپ