ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات حوثیوں کی جانب سے ابھا ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے كوششوں كی مذمت

جمعرات 07/10/2021

متحدہ عرب امارات نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب كے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششوں جسے اتحادی افواج نے ناكام بنایا کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزارت خارجہ وبین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے كہا ہے کہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اور بزدلانہ فعل ہے جو شہریوں اور مسافروں کی سلامتی ، حفاظت اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے ، اور یہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کو حوثی خطرات سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات كا تقاضا كرتی ہے

وزارت نے ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کی تجدید کی ، اسکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر خطرے کے خلاف سعودیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، اور اس کی حفاظت اور اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں اس کی حمایت کرتی ہے۔ 

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور مملکت کو درپیش کسی بھی خطرے کو امارات اپنی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔

ٹول ٹپ