ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ابی احمد کے ساتھ فون پر دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 07/10/2021

ابو ظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں ملكوں كے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا۔

گفتگو کے دوران عزت مآب شیخ نے ڈاکٹر ابی احمد کو ایتھوپیا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو جاری رکھنے میں کامیابی کی كیلئے نیك تمناؤں كا اظہار كیا۔

دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

ٹول ٹپ