ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ارجنٹائن کے نئے وزیر خارجہ کے استقبالیہ میں شركت كی

جمعرات 07/10/2021

جمہوریہ ارجنٹائن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب سعید عبداللہ القمزی نے دارالحکومت بیونس آئرس کے سان مارٹن پیلس میں وزیر خارجہ وبین الاقوامی تجارت وعبادت جناب سینٹیاگو کیفیرو کیطرفسے ارجنٹائن میں معتمد سفراء كیلئے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ 

تقریب کے دوران سفیر نے وزیر خارجہ كے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر خارجہ وبین الاقوامی تعاون جناب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کیطرفسے مبارکباد اور ارجنٹائن کی حکومت اور عوام کے لیے تمام شعبوں میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی نیك خواہشات كا پیغام پہنچایا ۔

جناب سفیر نے ایکسپو 2020 دبئی میں ارجنٹائن کی شرکت کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ٹول ٹپ